دلائی لاما کو گریمی ایوارڈ ملنے پر چین کی تنقید، ایوارڈ کو ’چین مخالف سیاسی ہتھیار‘ قرار دیدیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے موسیقی کی اس عالمی تقریب کو ’چین مخالف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا آلہ‘ قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لان جیان نے پیر کے روز بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات سب پر عیاں ہے کہ 14ویں دلائی لاما محض ایک مذہبی شخصیت نہیں بلکہ ایک سیاسی جلاوطن ہیں، جو مذہب کی آڑ میں چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

انہوں نے کہا، ’ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں کہ کوئی بھی فریق اس ایوارڈ کو چین مخالف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرے۔ اس حوالے سے ہمارا مؤقف مستقل اور بالکل واضح ہے۔‘

90 سالہ دلائی لاما، جن کا اصل نام تنزین گیاتسو ہے، کو اتوار کے روز ’آڈیو بک، نیریشن اور اسٹوری ٹیلنگ‘ کے زمرے میں اپنی آڈیو کتاب ‘میڈیٹیشن’ پر گریمی ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔

دلائی لاما نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اس اعزاز کو ’ہماری مشترکہ عالمی ذمہ داری کے اعتراف‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’میں اس اعزاز کو شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت، چینی سفیر کا شدید ردعمل

دلائی لاما 1959 سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، جب چینی فوج نے تبت کے دارالحکومت لہاسا میں بغاوت کو کچل دیا تھا۔ اس کے بعد وہ بھارت کے شمالی شہر دھرم شالہ منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے تبتی پارلیمنٹ اور جلاوطنی حکومت قائم کی۔

چین اس جلاوطن انتظامیہ کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کا مؤقف ہے کہ تبت 13ویں صدی سے چین کا حصہ رہا ہے۔ چین نے 1951 میں تبت پر کنٹرول کو ’پرامن آزادی‘ قرار دیا تھا، تاہم بیجنگ پر تبتی زبان، ثقافت اور شناخت کو مٹانے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب دلائی لاما کا کہنا ہے کہ جب چینی پیپلز لبریشن آرمی تبت میں داخل ہوئی، اس وقت تبت ایک آزاد ریاست تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم