اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات میں وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی صوبائی وزیر خزانہ سے مل کر صوبے کو درپیش مالی معاملات حل کریں گے۔

’صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، صوبائی حکومت کے مسائل حل ہو جائیں گے، صوبے کے حق کے لیے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ضرور بیٹھیں گے، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے مل کر مالی معاملات حل کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں بلکہ اختلاف رائے ہے اور ایک پوائنٹ پر ہم سب متحد ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ہم سب ایک ہیں۔

’ پی ٹی آئی پارلیمنٹ عوامی مسائل پر بات کرتی رہتی ہے، میڈیا کو چاہیے کہ بجائے سارا دن تحریک انصاف کو موضوع بحث بنایا جائے، عوامی مسائل، مہنگائی ، بیروزگاری پر بھی توجہ دے۔‘

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پھر فساد کا پروگرام بنا لیا، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

شہرام ترکئی نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں لوگ نکلیں گے، ہر چوک ڈی چوک ہو گا، 2 سال پہلے 8 فروری کو جو ہوا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، 8 فروری کو ایک نتیجہ اور 9 فروری کو ایک اور نتیجہ آ گیا۔

’ہم 8 فروری کو اسلام آباد احتجاج کے لیے نہیں آ رہے، ہر شخص اپنے گھر بیٹھ کر احتجاج کرے، شام کو مشعل بردار لے کر واک کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔‘

مزید پڑھیں: عام انتخابات کا سال مکمل: 8 فروری 2024 سے 2025 تک کیا کچھ ہوتا رہا؟

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے کہا کہ یہ تو عمران خان ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے یا نہیں، لیکن میرے خیال میں اگر شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کر لے تو چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

’ہمیں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی صحت اب ٹھیک ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘