سی پیک منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کا انجینیئرنگ ڈیزائن مکمل

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک )کے تحت کراچی سے پشاور تک 1800کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کا انجینیئرنگ ڈیزائن مکمل کرکے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔منصوبے پر 6بلین ڈالر خرچ آئیں گے ۔

پشاورڈویژن ریلوے حکام کے مطابق ایم ایل ون پر 177ٹرینیں چلیں گی جن کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، فنڈز کی دستیابی پر منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ اس وقت پشاور سے چار ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ حال ہی میں شروع ہونے والی عوام ایکسپریس رحمان بابا ایکسپریس اور خیبر میل کراچی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جاتی ہیں۔

پشاور ڈویژن سے مجموعی طور پر 8 ٹرینیں کراچی سمیت مختلف شہروں کو جاتی ہیں، اس وقت ٹرین 70سے 95کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے ، بعض مقامات پر ٹریک کمزور ہیں وہاں رفتار مزید کم کرنا پڑتی ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق صرف پشاور سے روزانہ اوسطاً 8ہزار مسافر ٹرین پر سفر کرتے ہیں ،کرائے انتہائی کم ہیں ،کراچی کا کرایہ 4ہزا ر روپے لیا جاتا ہے۔

ڈی ایس نے کہا کہ ریلوے کی نئی پالیسی ’ریلوے لینڈ اینڈ پراپرٹی رولز 2023ء ‘ کے تحت ٹریک کے دونوں اطراف 100 100فٹ تک کوئی تعمیرات نہیں ہوں گی ، جو تعمیرات پہلے سے موجود ہیں انہیں نہیں چھیڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر باغ کی 17ایکڑ اراضی کے لیے ٹینڈر کر دیا ہے، شادی ہال یا کارپارکنگ کے لیے اس اراضی کو استعمال میں لایا جائےگا جس سے ریلوے پشاور ڈویژن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق توتھیہ اور بورڈ میں ریلوے پھاٹک کے ارد گرد تہہ بازاری کو باقاعدہ لیز پر دیا گیا ہے۔

نوتھیہ سے ماہانہ 6لاکھ اور بورڈ سے 13لاکھ سالانہ وصول کیے جاتے ہیں، تاہم ہشتنگری پھاٹک کو لیز پر نہیں دیا گیا ہے وہاں اکثر آپریشن کرتے ہیں لیکن لوگ دوبارہ عارضی تجاوزات قائم کر دیتے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟