پاکستان میں چینی نئے سال کی شاندار تقریبات کا آغاز

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر نے مشترکہ طور پر پاکستان میں ’2024 ہیپی چائنیز نیو ایئر: ڈریگن کا سال‘ کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

چینی نئے سال کو ’اسپرنگ فیسٹیول‘ بھی کہا جاتا ہے چینی قوم کے لیے سال کا سب سے اہم تہوار ہے۔ یہ خاندانوں اور دوستوں کے لیے اکٹھے ہونے اور نئے سال کا جشن منانے کا ایک اہم موقع ہے۔ چینی اس تقریب کو ہر ممکن حد تک خاص بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اکثر اس تہوار کی تقریبات کے لیے کھانے اور سجاوٹ کی تیاری میں گھنٹوں صرف کرتے ہیں۔ چین کا نیا سال 10 فروری کو چین سمیت، دنیا بھر میں منایا جائے گا۔

چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر تائیکو ناؤٹس نے وڈیو پیغام کے ذریعے سامعین اور عالمی چینی کمیونٹی کو ڈریگن کے سال کے لیے نئے سال کی مبارکباد پیش کی، پوری دنیا میں 2024 ہیپی چائنیز نیو ایئر سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔

پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر نے چین کے نئے قمری سال کی بھرپور تقریبات کی نمائش کے لیے ثقافتی پرفارمنسز، نمائشیں، ثقافت، فنون لطیفہ، سیاحت اور بہت کچھ پر دلچسپ آن لائن ایونٹس کی ایک وسیع رینج کا آغاز کیا ہے۔

چینی نئے سال کو کمیونٹی کے ساتھ منانے کے لیے، پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے پشاور میں چائنا ونڈو، کوئٹہ میں سلک روڈ کلچرل سینٹر کے ساتھ ساتھ معروف ریستوراں مونال گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر چینی نیا سال منانے کا اہتمام کیا ہے۔

اس سلسلے میں، اسلام آباد کا معروف نجی ہوٹل مقامی لوگوں کو چینی نئے سال کا خوشگوار ماحول دے گا۔ اس سرگرمی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو چینی تہواروں میں شرکت کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو پاکستان میں چینی نئے سال سے لطف اندوز ہونے اور منانے کا موقع ملے گا۔

چینی نیا سال عام طور پر ثقافتی پروگراموں، آتش بازی، اور ہر چیز پر سرخ رنگ کی زینت کے ساتھ منایا جاتا ہے، ہر ایک چیز اپنی ثقافتی علامت کے ساتھ سجائی جاتی ہے۔ دروازوں پر آویزاں رنگین پٹیوں کے پیچھے مستقبل کی تجدید اور خیرمقدم کا دور ہوتا ہے، جبکہ اس کے برعکس معاشرے کی جڑوں، خاندانی بندھن، اور خود عکاسی کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مزید سرگرمیاں بھی شروع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp