شمالی غزہ کے مکینوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے، اقوام متحدہ

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امدادی اداروں کو شمالی غزہ کے مکینوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (اوسی ایچ اے) نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اور انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے دیگر ادارے 3 دنوں سے غزہ کے شمالی حصے میں امداد پہنچانے میں ناکام رہے ہیں جو غزہ شہر سمیت غزہ کے نصف سے زیادہ علاقے پر مشتمل ہے۔

اوسی ایچ اے نے کہا کہ رسائی میں تاخیر اور نقل و حرکت کی اجازت سے انکارکے ساتھ ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے شمالی غزہ میں امداد نہیں پہنچائی جا سکی۔

ادارے نے مزید کہا کہ وادی غزہ کے شمالی علاقے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے غزہ کے جنوبی علاقوں سے کٹے ہوئے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو خوراک کے تباہ کن اور جان لیوا عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جس امداد کوشمالی غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا اس میں 30 دنوں کے لیےایک لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے ادویات اور غذائی اشیاء کے 8 ٹرک بھی شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق غزہ کے شمال میں انتہائی کم انسانی امداد پہنچ رہی ہے اور محدود امدادی ٹرک صرف جنوبی سرحد کے ذریعے محصور علاقے میں داخل ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے