ایران بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں بدھ کو ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے قبول کر لی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطاب شدت پسند گروہ نے جمعرات کی رات ایک بیان جاری کیا جس میں ایران میں ہونے والے ان 2 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے جس میں 84 افراد جاں بحق اور 284 زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ بم دھماکے اس وقت کیے گئے جب ایران کے جنوبی شہر کرمان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے ہاتھوں ڈرون حملے میں شہادت کی چوتھی برسی منائی جا رہی تھی۔

دونوں دھماکے عین اس وقت ہوئے جب ایرانی عوام کی ایک بڑی تعداد جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب ان کی برسی منانے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔

جنرل سلیمانی نے عراق اور شام میں دہشت گرد گروپ داعش کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

داعش نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمر المواہد اور سیف اللہ المجاہد 2 خودکش بمبار تھے جنہوں نے دہشت گردی کی 2 کارروائیوں میں دھماکہ خیز بیلٹ استعمال کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp