کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم بننے سے بہتر ہے بڑے صوبے کے وزیراعلی بن جائیں، اسحاق ڈار

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ وفاق میں وزیراعظم بننے سے بہتر ہے کسی بڑے صوبے کا وزیراعلی بن جائیں کیوں کہ صوبوں کے پاس وسائل زیادہ آگئے ہیں۔

ایوان بالا (سینیٹ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے، سینیٹرز کو صرف سوال جواب کے سیشن تک محدود نہیں رہنا چاہیے، صوبے اس بات پر غور کریں کہ تعلیم و صحت کے شعبے میں کیسے بہتری لائی جائے اور ان دو شعبوں کے لیے مختص رقم میں اضافہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج صوبوں کے وسائل میں اس قدراضافہ ہوچکا ہے کہ کہا جاتا ہے، وفاق میں وزیراعظم ہونے سے بہتر ہے کہ کسی صوبے کے وزیراعلی بن جائیں، ایسا اس لیے ہے کہ زیادہ وسائل صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے وفاق کے ساتھ مل کر طے کریں کہ صحت اور تعلیم پر کتنا خرچ کرنا ہے، سینیٹرز اپنی اپنی پارلیمانی پارٹی کو مجبور کریں کہ وہ صوبوں کو اس بات پر قائل کریں کہ تمام صوبے تعلیم اور صحت پر کم از کم اتنی رقم خرچ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp