لوئر دیر: 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم پڑوسی نکلا

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے لوئر دیر میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر، اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیا الدین احمد نے بتایا کہ واقعہ لوئر دیر میں تھانہ منڈا کی حدود  خزانہ میں پیش آیا ہے۔

بچی شام کو لاپتا ہوئی صبح لاش ملی

ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان بچی جس کی عمر 6 سال تھی 03 جنوری کی شام کو گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔ رات بھر تلاش کیا لیکن بچی نہیں ملی۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ اگلی صبح بچی کی لاش دریائے پنجکوڑہ کے کنارے سے ملی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ جنسی زیادتی کی تصدیق

ڈی پی او ضیا الدین احمد نے میڈیا کو بتایا کہ لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کیا جس میں ننھی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ جبکہ بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ‘ لوئر دیر کی تاریخ میں یہ پہلا افسوس ناک واقعہ تھا۔ جس میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ بچی کے والد نے واضح کیا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی تنازع یا دشمنی نہیں ہے۔ اہل علاقہ نے بھی جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش دریا میں پھنک کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ضیاالدین احمد نے بتایا کہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے علاقے کی جیوفیسنگ کی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

ملزم بچی کا پڑوسی ہے ٹافی کا لالچ دے کر ساتھ لے گیا تھا

ڈی پی او نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران زیر حراست ملزم نے سب کچھ اگل دیا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت نیوز علی خان کے نام سے کی ہے جو بنوں کا رہائشی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے لڑکی کے پڑوس میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطانق تفتیش کے دوران ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے شام کے وقت لڑکی کو اکیلا دیکھ کر اپنے پاس بلا لیا اور ٹافی کا لالچ دے کر ساتھ لے گیا۔

ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ دریائے کے کنارے اس نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے بعد ڈر کی وجہ سے بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کو دریا میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

نیوز علی خان ولد گل رائیپ خان ساکن ضلع بنوں حال خزانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق ضلع بنوں سے ہے اور گزشتہ 2 سال  سے خزانہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp