پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان، 2063 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا اور 2063 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 3.35 فیصد اضافے سے 64514 پر بند ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65333 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 62672 ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 3.43 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتے وار کاروبار کی مالیت 98 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 310 ارب روپے بڑھ کر 9373 ارب روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp