پی ایس ایل 9: شیڈول جاری ہوگیا، پہلا میچ 17 فروری کو ہوگا

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول جاری ہو گیا، شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہے گا، ایک مہینے کے دوران ہونے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہوگا۔

پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں 3، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوگی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوگی اور بعد ازاں 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب