پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، ٹیمیں بن گئیں

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جہاں تمام فرنچائزز نے 6کیٹگریز میں کھلاڑیوں کو منتخب کر کے اسکواڈ مکمل کر لیے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کرکٹرز بھی ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب تھے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو پِک کر کے اسکواڈ مکمل کر لیے۔

کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ پلاٹینیئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں ہوئی، جس میں مرحلہ وار تمام ٹیموں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ میری نیک خواہشات ٹیموں کے ساتھ ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم پاکستان سپر لیگ پلان کر رہے تھے، پی ایس ایل کا 2016 میں جو پودا لگا تھا آج تناوردرخت بن چکا ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں اب تک ٹیموں نے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری

ملتان سلطانز نے پلاٹینم  کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ  میں اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر ، پشاور زلمی نے افغانستان کے نوراحمد ، لاہور قلندرز نے  فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں رسی ون ڈر ڈسن کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےانگلینڈ کے جارڈن کاکس کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز اور محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

پی ایس ایل 9 کیلئے ڈائمنڈ کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں ملتان سلطانز  نے اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ملان کو پک کیا۔

پشاور زلمی نے اپنی پہلی پک میں آصف علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹائمل ملز ، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ اور لاہور قلندرز نے صاحبزادہ فرحان کو پک کیا۔

پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان برقرار رہیں گے۔

سلور کیٹیگری

پی ایس ایل 9 کے لیے ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری  میں طیب طاہر ، شاہ نواز دھانی، محمد علی ، عثمان خان کو پک کیا۔

لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں محمد عمران جونیئر، احسن حفیظ بھٹی اور ڈان لورینس، کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں محمد عامر خان اور انور علی،عرفات منہاس، پشاور زلمی نے عارف یعقوب اور عمیر آفریدی اور ڈین موسلی،  اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، میتھیو فورڈ ،سلمان علی آغا اور قاسم اکرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر اور عثمان قادر کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ کوپک کرلیا، پشاور زلمی نے محمد ذیشان، ملتان سلطان نے یاسرخان، لاہور قلندرز نے جہانداد خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز اور کراچی کنگز نے سراج الدین کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری راؤنڈ 2 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع، لاہور قلندرز نے فریدون محمود اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ منتخب کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری

لاہور قلندر نے شاہے ہوپ، کامران غلام، ملتان سلطانز نے کرس جارڈن، آفتاب ابراہیم، گلیڈی ایٹرز نے عاقل حسین، سہیل خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شمائل حسین، ٹام کرون، پشاور زلمی نے لنگی نگڈی، مہران ممتاز جبکہ کراچی کنگز نے سعد بیگ اور جیمی اوورٹن کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ

ملتان سلطانز کا اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ

لاہور قلندر کا اسکواڈ

پی سی بی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے لیے 22 ملکوں کے 485 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp