اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد پاس کر لیں تو الیکشن 8 فروری ہی کو ہوں گے، بلاول بھٹو

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھی قراردادیں پاس کروا لیں پھر بھی پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہہ چکے ہیں کہ 8 فروری کو انتخابات پتھر پر لکیر ہے اور ہمیں اُن کی بات پر یقین ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ نہیں کر رہے کیوں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے اپنے قائد کو جیل سے نکالنے اور مسلم لیگ ن والے اپنے لیڈر کو جیل سے بچانے کے لیے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا ہی ہمارا منشور ہے، ہماری تاریخ ہے کہ ہم انتخابات سے پہلے جو وعدے کرتے ہیں ان پر عملدرآمد کرتے ہیں، ’2008 کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم اور بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام‘ کا وعدہ پورا کر کے دکھایا‘۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ایسے ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں حالانکہ اصل میں ایسا نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے کسان، مزدور میں طالبعلم کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا لیکن مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اشرافیہ کی نمائندگی کی ہے، پنجاب کے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پیپلزپارٹی کو پنجاب سے باہر کرنے کے لیے سازشیں کی گئیں

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ آج کہا جا رہا ہے کہ بہت زیادہ امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے ہیں مگر 2013 میں تو اس سے زیادہ لوگوں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی لاہور میں رکھی گئی تھی اس لیے میں بھی اپنا سفر یہاں سے شروع کر رہا ہوں۔ ہمارا اس شہر کے ساتھ ایک رشتہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو جب سزائے موت دی گئی تو یہاں کے لوگوں نے خود کو آگ لگا دی تھی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کو آؤٹ کرنے کے لیے جنرل ضیا سمیت دیگر غیر سیاسی لوگوں نے مختلف لوگ ہم پر مسلط کیے۔ ہم اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟