غزہ جنگ: اسرائیلی فورسز کا خان یونس میں حملہ، 22 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 22 ہزار سے زائد ہوگئی

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیلی کے بہیمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، خان یونس میں اسرائیلی فوج کے نئے حملے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ 3 ماہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 22 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 58 ہزار 167 زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت، المغازی اور البوریہ پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ شروع کردیا ہے، قابض فورسز کے اقدام سے الاقصیٰ شہدا اسپتال کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

غزہ میں کئی کلومیٹر دور تک عمارتیں اسرائیلی بمباری کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ 3 ماہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 22 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 58 ہزار 167 زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فلسطینیوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت ک جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے کہا ہے کہ موجودہ امداد سے غزہ میں غذائی قلت کے شکار صرف 25 فیصد بچوں کی مدد ہوسکی ہے۔

حماس کے 2 اہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی کو فضائی حملے میں شہید؟

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں حماس کے 2 اہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی کو فضائی حملے میں شہید کردیا ہے، دونوں کمانڈر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر حماس کے 8 ہزار جنگجو مارنے دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف ہلاک، مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی

دوسری جانب حماس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا، غزہ میں لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف ہلاک ہوگیا، اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے اولمپک کوچ شہید ہو گئے

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ ہانی المصدر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق 42 سالہ ہانی المصدر 2018 میں ریٹائرڈ ہونے اور فلسطین کی قومی ٹیم کے کوچ بننے سے قبل غزہ اسپورٹس کلب کے مڈ فیلڈر تھے۔

فلسطین کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ ہانی المصدر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ شدید زخمی ہوگئے تھے بعدازاں وہ زخموں کے تاب نہ لیتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 67 فٹبالرز سمیت 88 مرد اور خواتین کھلاڑی کے علاوہ 24 منتظمین اور تکنیکی عملہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp