محکمہ موسمیات نے سردی میں شدت اور مری میں برفباری کی پیشگوئی کردی

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، مری اور گلیات مزید سرد ہوگئے۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود۔ بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔ سکردو کا درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید سرد موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

منگل یا بدھ کو مری اور گلیات میں برفباری کا امکان

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ منگل یا بدھ کو برفباری کا امکان بھی ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مطلع ابر آلود اور کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اسکردو منفی 10، گلگت، استور میں منفی 05، کالام منفی 4 اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گر چکا ہے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد، ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں: پی ڈی ایم اے

موسم کی پہلی برفباری کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری اور گردونواح کے علاقوں کے لیے پیشگوئی جاری کردی ہے جس کے مطابق برفباری کا آغاز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ حکام برفباری کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے لیے 3 سہولت مراکز قائم کیے گئے تھے جن کی تعداد بڑھا کر 13 کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟