سائبیرین ہوائیں: کل سے ملک بھر میں سرد موسم شدت اختیار کرجائے گا

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہفتے کے دوران یہی موسمی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ویدر اپ ڈیٹس پی کے کی ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق، ’ملک بھر میں کل سے سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، کراچی تا کشمیر لوگ رواں برس کے شدید سرد موسم کے لیے تیار ہوجائیں۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل کے روز اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ علاوہ ازیں، مری، گلیات اور گرد و نواح  میں  ہلکی  بارش  اور برفباری بھی متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان   میں بھی موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ  اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند اور اسمو گ کی لپیٹ میں رہے۔  تاہم شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کوئٹہ کے علاقوں سمنگلی 11 ملی میٹر، شیخ ماندہ 07 ملی میٹر، خضدار میں 07 ملی میٹر، قلات 03 ملی میٹراور بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ زیارت میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا