2023 میں اربوں روپے مالیت کی 618 میٹرک ٹن منشیات اور ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیے گئے، اے این ایف

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔ فورس نے سال 2023 میں 1929 آپریشنز کرکے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیے ہیں۔ کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے  اسمگلنگ میں ملوث 1860 افراد کو گرفتار کیا جن میں 64 غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔ سال 2023 میں  اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسدادِ منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 790 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط جبکہ 405 سمگلرز کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 235 پارسلز برآمد کیے۔ عالمی سطح پر انسدادِ منشیات سے متعلقہ اداروں کی مدد سے 26 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے  36 میٹرک ٹن منشیات برآمد کی گئی۔ اے این ایف اور متعلقہ حکومتی ادارے پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp