ساڑھے 4 ماہ میں ملک بھر سے 900 ٹن سے زائد منشیات برآمد

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 حکومتی اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور ساڑھے 4 ماہ کے دوران ملک بھر سے 819388 کلو گرام (903 ٹن سے زائد) منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، منشیات فروشوں کے خلاف رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران کی گئی کارروائیوں میں ملک بھر سے 3929 کلو منشیات ضبط کی گئی ہیں جبکہ گھناؤنے کاروبار میں ملوث 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

31 دسمبر تا 7 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز کے دوران بلوچستان سے 3369 کلو گرام، خیبرپختونخوا سے 303 کلوگرام، گلگت سے 17 کلو گرام، پنجاب سے 18 کلوگرام اور سندھ سے 220 کلو گرام منشیات پکڑی گئی ہیں۔

بلوچستان سے 412 کلو ہیروئن، 2956 کلو چرس ضبط کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا سے 295 کلو چرس اور 8 کلو ہیروئن ضبط کی گئی، پنجاب سے 12 کلو میتھ جبکہ سندھ سے 220 کلو چرس اور گلگت سے 12 کلو چرس ضبط کی گئی۔

گزشتہ سال یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 819388 کلو گرام  منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والوں ادارے ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp