آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد، مری، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے ساھ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
منگل اور بدھ کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختںوا میں شدید سرد رہے گا، اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود اور پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے،بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
پیر کے روز مری میں ہلکی بارش اور رات کے وقت برف باری کے امکانات ہیں،منگل کے روز مری میں صبح کے وقت بھی برف باری کا امکان ہے۔