جنوبی افریقی بلے باز ہینرک کلاسین صرف 4 میچز کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے ہینرک کلاسین نے ریڈ بال کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

32 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے 2019 سے 2023 تک ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے صرف 4 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ وہ رواں برس کے دوران ڈین ایلگر کے بعد ریٹائر ہونے والے دوسرے سینیئر کھلاڑی ہیں۔ ہینرک کلاسین کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، ان کی جگہ کائل ویرین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہینرک کلاسین نے کہا کہ ‘ میں نے بہت سوچ سمجھ کر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، کرکٹ کا یہ فارمیٹ میرا من پسند ہے، میں جنوبی افریقہ کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Heinrich Klaasen (@heinie45)

انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ اور گراؤنڈ کے باہر ملنے والے چیلینجز نے مجھے ایک کامیاب کرکٹر بنایا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی، میرے لیے میری ٹیسٹ کیپ ہمیشہ قیمتی رہے گی‘۔

ہینرک کلاسین کا ٹیسٹ کیریئر

32 سالہ جنوبی افریقی بلے باز نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ میچز کی 8 اننگز کھیلیں، جن میں 13 کی اوسط سے 104 رنز بنائے جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 35 رہا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں برس مزید 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp