پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز جویریہ رؤف نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی  بلے باز جویریہ رؤف نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز جوریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ کرکٹ میں پرانی یادوں اور تشکر کے امتزاج کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، یہ بلندیوں اور پستیوں سے بھرا ہوا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔‘

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قومی ٹیم میں مواقع فراہم کرنے  کے لیے وہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ جویریہ رؤف نے 2012 سے 2021 کے درمیان 4ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز T20 ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا اور اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے کیا تھا۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز 2011 میں کیا اور 12 سال تک ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ سے وابستہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp