ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ٹیم کی جانب سے ان کے ایکس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ شیئر کردی گئی ہے۔
اب ان کے انتقال کے بعد ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے عربی میں ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ 🏴— سید ابراهیم رئیسی (@raisi_com) May 20, 2024
پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہم نیک کام کرنے والوں کو اسی طرح یاد کرتے ہیں۔ وہ ہمارے وفادار بندوں میں سے ہیں۔‘
ابراہیم رئیسی کے 30 لاکھ فالوورز والے آفیشل اکاؤنٹ سے 23 اپریل 2024 کو دورۂ پاکستان کے دوران پوسٹ شیئر کی گئی تھی جو اردو میں تھی۔
میں، اسلام، اسلامی اقدار، فلسطین کے مظلوموں اور حق و انصاف کا ہمیشہ دفاع کرنے والے پاکستانی عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں۔
ایران و پاکستان کے مشترکات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع و فروغ کی اہم گنجائش موجود ہے۔— سید ابراهیم رئیسی (@raisi_com) April 22, 2024
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’میں، اسلام، اسلامی اقدار، فلسطین کے مظلوموں اور حق و انصاف کا ہمیشہ دفاع کرنے والے پاکستانی عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں۔‘