احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤند کیس کے اشتہاری ملزمان فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کی جائیدادوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔
احتساب عدالت نے فرح شہزادی کی موہڑہ نور اسلام آباد میں 200 کنال اورایک 40 کنال کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
Related Posts
اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں 7 مختلف پلاٹس، 22 لگژری گاڑیاں، پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے 29 بینک اکاؤنٹس بھی مجمند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت نے سابق مشیر احتساب مرزا شہزاد اکبر کا لاہور میں کمرشل پلاٹ منجمد کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ 24 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے 3 اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔ ’احتساب عدالت نے مجموعی طور پر 83 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات دیے‘۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت جہاں دیگر کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں وہیں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی ان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔