پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کرے گی، آصف زرداری

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد آنے والی عوامی حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی و بہبود پر توجہ دے گی۔

سابق صدر مملکت آصف زرداری نے ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کرکے دکھایا ہے۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کو سمجھتی ہے۔ یہاں کے اسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا تمام مسائل حل کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہاکہ آنے والی پیپلزپارٹی حکومت ایسے اقدام اٹھائے گی جس سے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور آمدنی کے مواقع میسر آئیں گے۔

بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، سرفراز بگٹی

اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ و پی پی پی رہنما سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کی بات کی، شہدا کی وارث جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہدا کے ورثا کبھی نہ سمجھیں کہ وہ تنہا ہوگئے ہیں، کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری شہدا کے لواحقین کے وارث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘