بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے تاہم افغان ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کمر میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔
راشد خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہی کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے اب تک راشد خان ایکشن میں نظر نہیں آئے، انہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں ایڈلیڈ اسٹرئیکرز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن سرجری ہونے کے باعث وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔
Afghanistan captain Ibrahim Zadran has confirmed that Rashid Khan will not take any part as a player in the three-match T20I series against India.#INDvAFG pic.twitter.com/MohsH0Wn8k
— Circle of Cricket (@circleofcricket) January 10, 2024
بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 بین الاقوامی ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 14 جنوری کو اندورجبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 17 جنوری کو بنگلور میں کھیلے جائے گا۔ تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک سے زیادہ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے۔