سویڈن میں سردی کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن کے شمال میں بدھ کی شب درجہ حرارت منفی 43.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 25 برسوں میں جنوری کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی۔

ملک کی قومی موسمیاتی ایجنسی ایس ایم ایچ آئی کے ماہر موسمیات میٹیاس لِنڈ کے مطابق یہ سنہ 1999 کے بعد سویڈن میں جنوری کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

جنوری 1999 میں سویڈن میں مائنس 49 ڈگری سیلسیس (مائنس 56.2 فارن ہائیٹ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس نے سنہ 1951 میں قائم ریکارڈ کو برابر کیا تھا۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ سنہ 1888 میں پیمائش شروع ہونے کے بعد سے اس مخصوص جگہ پر یہ سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سویڈن کے شمال میں کئی دیگر اسٹیشنوں پر درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سویڈن کے ہمسایہ ملک فن لینڈ میں بھی شدید سردی سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا جہاں شمالی لیپ لینڈ کے علاقے میں منگل کی شام منفی 38.7 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

شدید سردی کے باعث پانی کے پائپ منجمد یا پھٹنے کے کئی واقعات بھی رپورٹ ہوئے اور فن لینڈ کے نشریاتی ادارے وائی ایل ای نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں سردی کی یہ لہر جنوب کی طرف بڑھنے کی توقع ہے۔

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں بدھ کی رات کو درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جو کہ پہلی بار ہو ا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟