پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زیادہ میں فروخت ہوئے، ذکا اشرف

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ کل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور پی سی بی کے لیے اچھا رہا، پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زیادہ میں فروخت ہوئے جبکہ پاکستان اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے درمیان بہترین انداز میں مذاکرات مکمل ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 2 چیزوں پر بات کریں گے، ایک یہ کہ پی ایس ایل کے رائٹس پچھلے سال کی نسبت اس سال 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے ہیں۔ پی ایس ایل کے لیے بڈز کا عمل بہترین رہا۔ تمام براڈکاسٹرز نے بڑھ چڑھ کر بڈز میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا دورہ آسٹریلیا بہترین رہا، کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ خوش اسلوبی سے مذاکرات کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ بڑے اچھے انداز میں مذاکرات ہوئے ہیں، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا اب مل کر آگے بڑھیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بڑے اچھے انداز میں بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ کیلنڈرز میں ٹکراؤ آگیا ہے، جس کی وجہ سے مذکرات کرنا پڑے۔ آئندہ کے بعد شیڈول بناتے وقت دونوں بورڈز ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp