پاکستانی فلم ہدایتکار پرمیش ادیوال حلقہ بگوش اسلام ہوگئے، نیا نام محمد

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے معروف ہدایت کار پرمیش ادیوال نے ہندو دھرم ترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔ ان کا اسلامی نام محمد ہے۔

محمد گزشتہ  کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں اور انہوں نے  ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’عشرت میڈ ان چائنا‘ جیسی کامیاب فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف اشتہارات میں میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے اسلام قبول ہونے کے فوراً بعد ہی عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

ہدایت کار نے انسٹاگر ام میں اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کر تے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے اور ان کا اسلامی نام محمد ہے‘۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر مسجد نبویﷺ سے عبادت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو جاری کی اور دائرہ اسلام میں آنے کا اعلان کیا۔ انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے جب کہ  ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام سے ہاتھ باندھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری پر مدینہ منورہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں.

محمد کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہی  وائرل ہوگئی ہے جس پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

نومسلم ہدایت کار کو دیگر کے علاوہ شوبز کی کئی شخصیات نے بھی اسلام قبول کرنے پر مبارک باد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟