رواں برس 5633 درخواست گزار حج کیوں نہیں کرسکیں گے؟

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس سال پاکستان پہلی مرتبہ حج کوٹے میں سے 21 ہزار سعودی حکومت کو واپس کرےگا۔

وزارت مذہبی امور نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مختص شدہ 21ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریگولرحج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ قرعہ اندازی میں  63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے جبکہ اسپانسرشپ اسکیم کا کوٹہ 25 ہزار تھا جس کے تحت صرف 4 ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

اس کے علاوہ قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔ قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پالیسی میں یہ لکھا ہے کہ جو حج کوٹہ استعمال نہیں ہوتا وہ سرینڈر کیا جائے گا۔ وزارت کے عمر بٹ نے بتایا کہ گزشتہ برس اسپانسرشپ اسکیم شروع کی گئی جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو خاص پروٹوکول دینا تھا کہ انہیں بغیر قرعہ اندازی کے بھیجا جائے اور دوسرا پاکستان کو غیر ملکی کرنسی کی ضرورت بھی تھی۔

گزشتہ برس 44 ہزار کا کوٹہ تھا جس کے تحت صرف 7 ہزار افراد نے ہی حج درخواستیں جمع کروائی تھیں لیکن بعد میں حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ جتنے بھی افراد کا ریگولر کوٹے کی قرعہ اندازی میں نام نہیں آیا ان سب کو اسپانسرشپ اسکیم کے کوٹے کے ذریعے بھیج دیا جائے۔ یوں ریگلولر کوٹے کے ذریعے درخواستیں جمع کروانے والے تمام لوگوں نے حج کیا تھا۔

رواں برس حج درخواست گزاروں کو کیوں ایڈجسٹ نہیں کیا جا رہا؟

ذرائع کے مطابق کوٹہ ریگولر اسکیم میں استعمال کرنا مقصود ہوا تو حج پالیسی میں تبدیلی کی منظوری کابینہ سے لینی پڑے گی یا پھر وزیراعظم اور وزارت خزانہ اگر اجازت دے تو ایسا ممکن ہو سکے گا لیکن فی الحال سب خاموش ہیں جس کی وجہ سے وزارت نے اسپانسرشپ اسکیم کے تحت مختص شدہ 21 ہزار سے کا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے جب کہ 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6 ارب روپے واپس کیے گئے۔

بیت اللہ حاضری کے متمنی افراد بھی فراڈ سے غیرمحفوظوزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

بدھ کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث ’ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی لہٰذا عوام مذکوررہ کمپنی یا اس جیسی دیگرسے ہوشیار رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کرلیا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp