انتخابات 2024: مسلم لیگ ن نے پنجاب کے مختلف ڈویژنز کے لیےامیدواروں کا اعلان کردیا

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے عام انتخابات 2024 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار کی جانب سے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 کے لیے شیخ آفتاب احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، اس کے علاوہ این اے 54 راولپنڈی کا ٹکٹ بھی ابھی تک جاری نہیں کیا گیا جہاں سے غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ این اے 50 سے ملک سہیل خان، این اے 51 راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ملک ابرار احمد کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ این اے 53 سے حنیف عباسی ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

راولپنڈی کے صوبائی حلقوں سے کون کون امیدوار ہے؟

دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سے جہانگیر خانزادہ اور پی پی 2 سے افتخار احمد خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 3 سے حمید اکبر، پی پی 4 سے سحر علی خان، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان اور پی پی 6 سے محمد بلال یامین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 8 سے افتخار احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ حلقہ پی پی 9 سے شوکت راجا بھٹی، پی پی 10 سے چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 سے ملک افتخار احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیا اللہ شاہ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان، پی پی 20 سے سلطان حیدر علی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

حلقہ پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم، پی پی 26 سے ناصر محموداللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

گوجرانوالہ ڈویژن سے قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کِس کِس کو ٹکٹ ملا؟

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ضلع گجرات میں این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے نصیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ امیدوار ہوں گی۔

این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے مشاہد رضا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ضلع نارووال میں این اے 75 سے چوہدری انوارالحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی حلقوں کے امیدوار

مسلم لیگ ن کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

 گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں، پی پی 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 44 سے آصف اقبال، پی پی 45 سے طارق سبحانی، پی پی 47 منشااللہ بٹ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے منان خان، پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی، پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

مسلم لیگ ن نے پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ٹکٹ دیا ہے۔

فیصل آباد ڈویژن سے بھی لیگی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا

فیصل آباد کے ضلع چنیوٹ کے حلقہ این اے 93 سے سید محمد رضا بخاری، این اے 94 سے قیصر احمد شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 95 سے آزاد علی تبسم، این اے 97 علی گوہر خان، این اے 98 سے چوہدری محمد شہباز بابر امیدوار ہوں گے۔

فیصل آباد ڈویژن سے صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق فیصل آباد ڈویژن سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام، پی پی 95 سے محمد الیاس کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حلقہ پی پی 97 محمد ثقلین انور سپرا، پی پی 99 سے محمد شعیب ادریس، پی پی102 سے جعفر علی، پی پی 103 سے محمد صفدر شاکر ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

حلقہ پی پی 104 سے عارف محمود گل، پی پی 105 سے راؤ کاشف رحیم خان، پی پی 107 خالد پرویز گل، پی پی 108 سے محمد اجمل خان امیدوار ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 109 سے چوہدری ظفر اقبال ناگرا، پی پی 111 سے چوہدری فقیر حسین ڈوگر، پی پی 113 سے علی عباس خان، پی پی 114 سے شیخ محمد یوسف کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 سے محمد احمد شہریار، پی پی117 سے ملک محمد نواز، پی پی 118 سے شیخ اعجاز احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

فیصل آباد ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 110 سے مہر حامد رشید، پی پی 112 سے اسرار احمد، پی پی 119 سے عقبہ علی، پی پی 120 سے عبدالقدیر علوی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121 سے امجد علی، پی پی 121 سے کرنل (ر) محمد یعقوب، پی پی 123 سے نازیہ راحیل، پی پی 124 سے قطب علی شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

حلقہ پی پی 125 سے فیصل صالح حیات، پی پی 126 سے مہر محمد اسلم بھروانہ، پی پی 128 سے خالد محمد، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس، پی پی 131 سے فیصل حیات کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp