پاکستان مسلم لیگ ن نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن سےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے نوٹیفیکشن جاری کر دیے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ توہین عدالت میں نااہلی کی سزا بھگتنے والے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری جعفر اقبال، احمد وڑائچ، عائشہ رجب بلوچ بھی ٹکٹس سے محروم ہو گئے ہیں۔
صارفین کی جانب سے ن لیگ پر تنقید کی جا رہی ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے اور نا اہلی کی سزا کاٹنے والوں کو ہی جماعت نے ٹکٹ سے محروم کر دیا ، کسی نے کہا کہ جماعت نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ زیادتی کی ہے جبکہ کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ن لیگ نہیں کر رہی بلکہ یہ کہیں اور سے آ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نےکہا کہ طلال چوہدری سے بہت سیاسی اختلاف ہیں اور رہیں گے لیکن جس طرح ن لیگ نے ایک لوٹے کے لیے کارکن کو ذبح کیا وہ باعث شرم ہے۔ طلال چوہدری نے اس پارٹی کے لیے کیا نہیں کیا۔ بیچارہ نااہل تک ہوا۔
طلال چوہدری سے بہت سیاسی اختلاف ہیں اور رہیں گے لیکن جس طرح ن لیگ نے ایک لوٹے کے لئے کارکن کو زبح کیا وہ باعث شرم ہے۔ طلال نے اس پارٹی کے لئے کیا نہیں کیا۔ بیچارہ نااہل تک ہوا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 11, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شیئر کی گئی لسٹ میں طلال چوہدری کا نام نہیں۔ کیا این اے 96 خالی چھوڑ دیا گیا ہے؟
اس لسٹ میں طلال چوہدری کا نام نہیں۔ کیا این اے 96 خالی چھوڑ دیا گیا ہے؟ pic.twitter.com/FzLgbufTfp
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) January 10, 2024
رانا اکمل لکھتے ہیں کہ طلال چوہدری والی سیٹ پہ ابھی کوئی نام کنفرم نہیں ہوا انشاء اللہ طلال چوہدری کو ہی ٹکٹ ملے گی، طلال چوہدری ہی آئے گا
طلال چوہدری والی سیٹ پہ ابھی کوئی نام کنفرم نہیں ہوا انشاء اللہ طلال چوہدری کو ہی ٹکٹ ملے گی شیر طلال چوہدری ہی آئے گا pic.twitter.com/wZcFlNHBvQ
— رانا اکمل ضیاء مانگٹ (@Mangat_1) January 10, 2024
ایک صارف نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق نواز شریف نے تو کہا تھا کہ عوام نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور عوام آپ کے ساتھ ہے لیکن اب نواز شریف نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو ہی ٹکٹ نہیں دی۔
سابق نواز شریف کہتا تھا طلال چوہدری اور دانیال عزیز سن لو عوام نے آپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے عوام آپ کے ساتھ ہے اور نواز شریف نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو ٹکٹ نہیں دی pic.twitter.com/U8FCnmZU6t
— 𝑺𝒉𝒂𝒉𝒛𝒂𝒅 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 (@Shahzad_IQBALpk) January 10, 2024
مسلم لیگ ن کے ایک حامی صارف نے کہا کہ دانیال عزیز اور اور طلال چوہدری کو ٹکٹ نہ دے کر پارٹی نے زیادتی کی ہے۔
طلال چوہدری اور دانیال عزیر کو ٹکٹ نہ دے کر ہماری پارٹی نے زیادتی کی ہے۔@MaryamNSharif @NawazSharifMNS @cmshah
— Zubair Yousaf PMLN (@ZubairYousafPak) January 11, 2024
باسط رضا لکھتے ہیں کہ طلال چوہدری، دانیال عزیر اور حامد حمید کو ٹکٹ نہ ملنے سے سمجھ آرہا ہے کہ ن لیگ کے فیصلے ن لیگ نہیں کررہی کیونکہ یہ تینوں وہ لوگ تھے جنہوں نے نواز شریف کے عشق میں اداروں سے پنگا لیا تھا، باقی سیاست دانوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ سیاسی جماعت کے خلاف ہو جاؤ، لوٹے بن جاؤ جو مرضی کر لو آپ ہر صورت میں الیکٹیبلز رہ سکتے ہو مگر ادارے کے خلاف جاؤ گے تو سیاست ختم شد
طلال چوہدری ،دانیال عزیر اور حامد حمید کو ٹکٹ نہ ملنے سے سمجھ آرہا ن لیگ کے فیصلے ن لیگ نہیں کررہی
کیونکہ یہ تینوں وہ لوگ تھے جنہوں نے نواز شریف کے عشق میں اداروں سے پنگا لیا تھا
باقی سیاست دانوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ سیاسی جماعت کے خلاف ہو جاؤ لوٹے بن جاؤ جو مرضی کر لو
آپ…— Basit Raza Samraa (@Basitrazasamraa) January 11, 2024
واضح رہے کہ دانیال عزیز نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
دانیال نے معاشی تباہی اور مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت کو ٹھہرایا تھا۔ اور احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
دانیال عزیر کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب بھی جمع کرایا تھا۔