سیاسی جماعتیں قرضوں سے نکلنے کا منشور دیں، نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ ایسے وعدے کریں جو وہ پورے بھی کر سکیں، ہم اپنی ضروریات قرضوں پر پوری کریں گے تو یہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے، سیاسی جماعتیں قرضوں سے نکلنے کا منشور دیں۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کرانے ہیں اور صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں گے، نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کی معاونت کی جا رہی ہے۔

’الیکشن کمیشن کو سہولتوں کی فراہمی نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے‘۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2024 انتخابات کا سال ہے اور الیکشن سے چند دن دور ہیں، معیشت، اقتصادیات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے۔ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے مستقبل پر سیاست نہ کریں۔ سیاستدانوں کو چاہیے کہ حقیقت پسندانہ وعدے کریں جو آپ پورے بھی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کہ 300 یونٹ بجلی فری کر دوں گا، یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت کر دوں گا، ان سب چیزوں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے بنیادی مسائل کچھ اور ہیں، سیاست دانوں کو چاہیے کہ حقیقت پسندانہ وعدے کریں۔

’ایسا منشور پیش نہ کیا جائے جس پر آپ بعد میں کام نہ کرسکیں‘۔

نگراں وزیر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اس میں 2 چیزیں بہت اہم ہوں گی، ایک جھوٹے وعدے اور دوسرا فیک نیوز کا معاملہ، میں درخواست کرتا ہوں کہ صحافی برادری اس معاملے پر عوام کا ساتھ دے فیکٹ چیک کریں اور جو لوگ جھوٹے وعدے کریں ان کو اسی وقت ٹوکا جائے کہ ایسا وعدہ نہ کریں جو آپ پورا نہ کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟