امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل، پی ٹی آئی آج اعلان کردے گی

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی ٹکٹس سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات کی شب کردیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ہے کہ وہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق اعلان آج رات 11 بجے تک کردیں گے کیوں کہ پارٹی نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ عدالتی حکم کا احترام کرے اور عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عدالت ان کے ساتھ انصاف کرے گی۔

’عمران خان سے اکیلے میں ملنے کی اجازت نہیں دئ گئی‘

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں علیحدہ ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب کا ٹرائل تیزی سے چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس طرح سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا اسی طرح نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان