پاکستان مسلم لیگ ن نے گزشتہ رات نواز شریف کی منظوری سے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کے باعث کچھ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
2018 کے بعد پارٹی کے لیے صعوبتیں اور بدترین میڈیا ٹرائل برداشت کرنے والے دیرینہ رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو پارٹی ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ راولپنڈی این اے 54 سے آئی پی پی کے غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑا گیا ہے
غلام سرور خان پی ٹی آئی کے دور میں عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی رہے ہیں اور نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اُن کی ایک میڈیا ٹاک کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ نواز شریف کی خود ساختہ جلا وطنی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اس زندگی میں تو وطن واپس نہیں آئیں گے البتہ تا بوت میں واپس آ جائیں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
سوشل میڈیا صارفین اٰن کے اس بیان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے نواز شریف اور غلام سرور خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں
سینئر صحافی اسد علی طور نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں غلام سرور کی میڈیا ٹاک کا یہ حصہ شیئر کیا اور لکھا کہ ’ یہ دیکھنے میں مزہ آئے گا کہ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات پر ن لیگ غلام سرور کے اگے جھگتے ہیں، ان کے نواز شریف کے بارے میں نظریات سنیں‘
Would love to see how #PMLN will surrender NA54 to Gulam Sarwar on “direction” of establishment.. Listen his “opinion” for their party supremo @NawazSharifMNS pic.twitter.com/be1IbxyZBb
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) January 10, 2024
ایک اور ایکس صارف آمنہ کوثر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ نواز شریف نے تابوت سے نکل کر غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑ دیا ‘
نواز شریف نے تابوت سے نکل کر غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑ دیا https://t.co/p7JaXYC3Cj
— Amna Kousar (@AmnaKousar9) January 11, 2024
صحافی اسامہ غازی نے لکھا کہ ’ ن لیگ نے ٹیکسلا میں غلام سرور خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ، اپنی پارٹی میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا، غلام سرور نواز شریف کی پاکستان واپسی تابوت میں کرنے کے خواہاں تھے‘
ن لیگ نے ٹیکسلا میں غلام سرور خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ، اپنی پارٹی میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا ۔اور غلام سرور نواز شریف کی پاکستان واپسی تابوت میں کرنے کے خواہاں تھے۔۔۔ سنیں ذرا pic.twitter.com/TbKiJMbI8g
— Muhammad Usama Ghazi (@ghaziusama) January 10, 2024
سیف اعوان نے کہا کہ غلام سرور خان نے کہا تھا لندن سے تابوت آئے گا،بس شہبازشریف کو یاد کروانا تھا ‘
غلام سرور خان نے کہا تھا لندن سے تابوت آئے گا،بس شہبازشریف کو یاد کروانا تھا۔
— Saif Awan (@saifullahawan40) January 11, 2024
سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ غلام سرور کے مقابلے میں اپنا اُمید وار سامنے لاتے ہیں یا نہیں؟