خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے واقعے میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما شاہ خالد کو قتل کر دیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ صوابی اڈہ میں پیش آیا، جہاں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور معروف کاروباری شخصیت شاہ خالد کو سرعام قتل کردیا گیا۔
موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آور شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جب کہ شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے۔