پہلا ٹی20: نیوزی لینڈ کے 227 رنز کے جواب میں پاکستان 180 پر ڈھیر

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔

آج آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پرپاکستان کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا، کیویز نے شاہینوں کو 227 رنز کا ہدف دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ستمبر 2022 میں کراچی اسٹیڈیم میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے 227 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری، دوسری وکٹ 63، تیسری 90، چوتھی وکٹ 130، پانچویں اور چھٹی وکٹ 159، ساتویں وکٹ 173، آٹھویں وکٹ 177، نویں اور دسویں وکٹ 180  کے مجموعی اسکور پر گری۔ پاکستان کے بابراعظم واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے نصف سینچری بنائی۔

صائم ایوب 8 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 14 گیندوں پر 25، فخر زمان 10 گیندوں پر 15، افتخار احمد 17 پر 24، اعظم خان 9 گیندوں پر 10، کپتان شاہین شاہ آفریدی 2 گیندوں پر صفر، بابر اعظم 35 گیندوں پر 57 رنز اور اسامہ میر 2 گیندوں پر صفر، عباس آفریدی 2 گیندوں پر ایک اور حارث روؤف 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال نے 7 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4، ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سودی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز ڈیون کانوے بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر فن ایلن کی گری اور تیسری وکٹ 128 کے مجموعی اسکور پر کین ولیم سن کی گری۔ چوتھی وکٹ گلین فلپس کی 164 اور پانچویں ڈیرل مچل کی 183 کے مجموعی اسکور پر گری۔ چھٹی وکٹ ایڈم ملنے کی 211  رنز پر، ساتویں اش سودی کی 212 اور آٹھویں مارک چیپ مین کی 220 کے مجموعی اسکور پر گری۔

ڈیون کانوے صفر، فن ایلن 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 19 اور ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 26، ایڈم ملنے10، ایش سودی صفر، پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ دوسری جانب،  کین ولیمسن بطور کپتان اور کھلاڑی نیوزی لینڈ کی ٹی20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑیوں اسامہ میر اور عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر کھیلے اور اوپننگ جوڑی میں بھی تبدیلی کی گئی۔ اس میچ کے لیے محمد رضوان کے ساتھ سائم ایوب نے اوپننگ جوڑی بنائی۔

ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر اور عباس آفریدی

پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخار احمد، عامر جمال، عباس آفریدی، حارث رؤف اور اسامہ میر۔

پہلے میچ کے لیے نیوزی لیںڈ کی ٹیم 

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیوون کونوے (وکٹ کیپر)، مارک چیپمین، ڈیرل مِچل، گلین فلپس، میٹ ہینری، ایڈم مِلنے، بین سیرز، اِش سوڈھی اور ٹِم ساؤتھی

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 34 ٹی20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 20 مرتبہ فتح گرین شرٹس اور 13 مرتبہ  کیویز نے فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل اپریل 2023 میں 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جو 2-2 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان کا اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، صائم ایوب، صاحبزاہ فرحان، عامر جمال، محمد نواز، محمد وسیم، عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیوون کونوے (وکٹ کیپر)، ٹِم سائفرٹ، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، ڈیرل مِچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم مِل، بین سیرز، اِش سوڈھی اور ٹِم ساؤتھی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp