پاکستان میں کھانسی کے سیرپ میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکل کی پوری کھیپ ضبط

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کھانسی کے سیرپ اور دیگر دوائیں بنانے کے لیے استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکل کی پوری کھیپ  ضبط کر لی ہے۔

ڈریپ حکام کے مطابق زہریلا کیمیکل پروپلین گلائیکول ڈاؤ کیمیکل، تھائی لینڈ کا تیارکردہ ہے۔ تاہم ڈاؤ کیمیکل نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہےْ۔

ڈریپ نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ انڈونیشیا، گیمبیا اور ازبکستان میں 2022 سے اب تک 300 سے زائد بچوں کی اموات کی ممکنہ وجہ کھانسی کے شربت میں استعمال ہونے والا زہریلا کیمیکل پروپیلین گلائیکول ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے انڈونیشیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں ہونے والی اموات کو بھارت میں بنائے گئے کھانسی کے شربت سے جوڑا تھا۔

گزشتہ روز ڈریپ کی جانب سے جاری ایک الرٹ میں کہا گیا، ’پروپلین گلائیکول کہ پوری کھیپ ضبط کی گئی ہے اور اس کی پوری سپلائی چین کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔‘

ڈریپ نے پروپلین گلائیکول کے اس بیچ سے تیار کی گئی تمام پروڈکٹس کو مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ سے واپس منگوانے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سینٹرل ڈرگ لیبارٹری میں ایک نمونے کا تجزیہ کیا گیا جس میں ایتھائیلین گلائیکول کی سطح معمول سے زیادہ پائی گئی جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایتھیلین گلائیکول کا استعمال انسان کے اعصابی نظام اور دل کو متاثر کر سکتا ہے اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے کھانسی کے شربت میں درآمد شدہ کیمیکل کی کوئی مقدار استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔

ڈریپ نے ڈاؤ کیمیکل تھائی لینڈ سے درآمد شدہ  پروپیلین گلائکول کے کسی دوسرے بیچ سے تیار شدہ پروڈکٹس کی سپلائی کو بھی روک دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی