ذہنی تناؤ سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو یہ اصول اپنالیں

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے دور میں ہر دوسرا شخص منفی ذہنی دباؤ کا شکار ہے اس کی وجہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور تیز رفتار زندگی ہے جس میں ہم اس قدر مگن ہوچکے ہیں کہ اپنے ہی ہاتھوں احساس کا قتل کردیا ہے.

حالات جو بھی ہوں انسان میں جینے کی امنگ زندہ رہنی چاہیئے کیونکہ جب ۃم جینا بھول کر صرف گزارہ کرنے لگتے ہیں تو اس کی جذباتی موت واقع ہوجاتی ہے اور ایسا اسی صورت میں ہوتا ہے جب ذہنی تناؤ بدترین ذہنی دباؤ میں تبدیل ہوجائے۔

اسی لیے معمولی سے بھی ذہنی تناؤ کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی زندگی کا معاملہ ہے۔

انسان کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ زندگی جی رہا ہے یا گزار رہا ہے؟ اس سوال کا جواب تو آپ خود سے ضرور پوچھیں لیکن ہم آج آپ کو پانچ ایسے اصول بتا رہے ہیں جو ذہنی تناؤ سے چھٹکارا پانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔

اپنا غصہ باہر نکالیں
روز ہی انسان کسی نہ کسی بات کو لے کر غصہ ہوتا ہے اور سخت قسم کا ذہنی تناؤ محسوس کرتا ہے۔ اگر آپ روز غبارہ لیں، اس میں منہ سے ہوا بھرئیں اور پھر پھاڑ دیں، اس کے بعد آپ یک دم ہسنے لگیں گے اور ذہنی تناؤ میں کمی محسوس ہوگی۔

صحت افزا غذائیں کھائیں
اگر آپ کیلا، دودھ اور چاکلیٹ کو اپنی خوارک کا حصہ بنا لیں تو ذہنی تناؤ میں کمی محسوس کریں گے کیونکہ ان چیزوں میں دماغ کو طاقت فراہم کرنے کی بھر پورغذائیت پائی جاتی ہے۔

سمندر یا دریا کا مشاہدہ کریں
روز دس سے 15 منٹ اکیلے سمندر یا دریا کا مشاہدہ کریں، اس سے ناصرف ذہن کو سکون ملے گا بلکہ تازگی کا احساس بھی ہوگا۔

جسمانی سرگرمی کریں
روزانہ جسمانی سرگرمیوں کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنا لیں، کم از کم دس سے 15 منٹ روز واک کریں یا ورزش کریں۔

موسیقی سنیں
اپنے مصروف دن میں سے صرف 15 سے 30 منٹ اپنے لیے نکالیں اور آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں، ہر پریشانی بھول کر اپنی پسندیدہ موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔

یہ وہ اصول ہیں جنھیں اپنا کر آپ منفی ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

ذہنی تناؤ کی اقسام
یاد رکھیں ذہنی تناؤ دو طرح کا ہوتا ہے ایک منفی اور ایک مثبت۔ مثبت ذہنی تناؤ آپ کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ انسان میں مقابلے اور جیت کی امنگ پیدا کرتا ہے تاہم منفی ذہنی تناؤ دماغی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ یہ مایوسی کی طرف لے جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp