لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب کون لڑے گا؟ پارٹی نے فہرست جاری کردی

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن نے لاہور میں قومی اور صوبائی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق نواز شریف این اے 130، مریم نواز این اے 119 اور شہباز شریف پی پی 164 جبکہ حمزہ شہباز پی پی 147 اور این اے 118 سے شیر کے نشان پرآئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار کے دستخط سے سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پی پی 145سے سمیع اللہ خان، پی پی 146  سے غزالی سلیم بٹ جبکہ حمزہ شہباز الیکشن پنجاب اسمبلی کے حلقہ 147 کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز، این اے 130 سے سابق وزیر اعظم نوازشریف، این اے 120 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جبکہ سابق وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ این اے 127 سے الیکشن لڑیں گے۔

اسی طرح این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے محمد افضل، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر اور این اے 129 سے حافظ نعمان شیر کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 سے سابق وزیر اعظم شہبازشریف، پی پی 148 سے مجبتیٰ شجاع الرحمان، پی پی 170  سے رانا احسن شرافت، پی پی 168 سے فیصل ایوب، پی پی 161 سے عمرسہیل ضیا بٹ اور پی پی 162سے شہبازعلی کھوکھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 168 سے فیصل ایوب جبکہ پی پی 169 ملک خالدپرویز کھوکھر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

حتمی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے ملک اشتیاق احمد، پی پی 172سے رانامشہوداحمدخان، پی پی 173سے میاں مرغوب، پی پی 174 سے بلال یاسین، پی پی 165 سے شہزاد نصیر اور پی پی 166 سے محمد انس محمود کو انتخابی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp