برازیل کے صدر لوئیز انا سیولولا ڈی سلوا نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف ( آئی سی جے) میں جنوبی افریقہ کے مقدمے کی حمایت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوئیز انا سیولولاڈی سلوا نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کی روشنی میں جنوبی افریقہ کے اقدام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فوجی مہم کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کا کئی ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعرات کو مقدمے کے پہلے دن کی سماعت مکمل کی تھی جس کے دوران جنوبی افریقہ کے دلائل سنے گئے جبکہ اسرائیل کا مؤقف جمعے کو سنا جا رہا ہے۔