گوگل نے پھر سینکڑوں ملازمین کو روزگار سے محروم کردیا

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے انجینئرنگ اور ہارڈ ویئر سے متعلق اپنے سینکڑوں ملازموں کو نوکری سے نکال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان گوگل نے مذکورہ چھانٹیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل کا اس اقدام کا مقصد اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

برطرفیوں کا اثر گوگل کی مرکزی انجینئرنگ، ہارڈویئر اور اسسٹنٹ ٹیموں کے ملازمین پر پڑے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گوگل کا یہ اقدام لاگت میں کمی کی تازہ ترین کوشش ہے تاکہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران دی جانے والی بے تحاشہ ملازمتوں سے کمپنی پر پڑنے والے اثرات پر قابو پایا جاسکے۔

ان برطرفیوں سے گوگل کی ہارڈویئر اور سینٹرل انجینئرنگ ٹیموں کے ملازمین کے علاوہ گوگل اسسٹنٹ، آواز سے چلنے والے سافٹ ویئر پروڈکٹس اور دیگر حصوں سے وابستہ ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔

گزشتہ سال جنوری میں گوگل نے اپنی افرادی قوت میں 12,000 افراد میں کمی کی تھی جو اس کے کل وقتی ملازمین کا تقریباً 6 فیصد بنتا ہے جبکہ کمپنی نے سال کے آخر میں بھی اپنی بھرتی اور نئے سیکشنز میں بھی کٹوتیاں کیں۔

گوگل نے مصنوعی ذہانت، چیٹ بوٹ بارڈ اور بڑے لینگویج ماڈل جیمنی جیسی پروڈکٹس لانچ کرنے جیسے شعبوں میں ترقی کو ترجیح دینے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے کیونکہ یہ مائیکروسافٹ اور امیزون جیسے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

دریں اثنا الفابیٹ ورکرز یونین نے گوگل میں ہونے والی چھانٹیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ضروری عمل قرار دیا ہے۔

یونین نے سماجی رابطے کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہمارے اراکین اور ٹیم کے ساتھی ہمارے صارفین کے لیے بہترین مصنوعات تیار کرنے کے لیے ہر روز سخت محنت کرتے ہیں لہٰذا کمپنی ہر سہ ماہی میں اربوں کماکر دینے والے ہمارے ساتھی کارکنوں کو برطرف نہیں کر سکتی‘۔

الفابیٹ ورکرز یونین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملازمتوں کو تحفظ کی فراہمی تک لڑائی نہیں روکی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ