کاغذات مسترد کرنے کیخلاف مونس الہیٰ کی درخواست مسترد، قیصرہ الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور اپیلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ برقرار رکھا تاہم عدالت نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو دونوں حلقوں این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہےکہ مونس الہٰی نے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکو چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp