پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کی ٹکٹیں کہاں سے لیں۔ ہمار تحریک انصاف کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
Pakistan Tehreek e Insaaf Nazriyati k chairman Akhtar Iqbal Dar POHANCHA diaye gaye hain Lahore press club.
Wrong number hai ye. pic.twitter.com/YT3qVQHsxJ— Ground to Earth Hina (@hinasafi) January 13, 2024
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد سے افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے۔
https://twitter.com/Akhtar_IqbalPTI/status/1746183732372156596
انہوں نے کہاکہ ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے، ہم سے آر اوز نے بھی پوچھا کہ آپ کی ٹکٹیں کون سی ہیں تو ہم نے بتا دیا ہے کہ ہماری طرف سے جاری کی گئی ٹکٹیں واضح ہیں جن پر باقاعدہ ’بلے باز‘ کا نشان ہے اور یہی نشان ہمارا 2018 کے الیکشن میں بھی تھا۔
اختر اقبال ڈار نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ کو میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹکٹ تو یہ ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں۔ اختر اقبال ڈار نے تحریک انصاف کی ٹکٹوں کو جعلی قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح اور دو ٹوک حکم بھی جاری کر دیا ہے کہ کسی پارٹی کا کوئی امیدوار کسی دوسری پارٹی کا ٹکٹ استعمال نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی این بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، 2007 میں، میں نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ دھونس دھاندلی، غنڈہ گردی، پیسے کی سیاست، الیکٹیبل کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنے اور شفافیت کو آگے بڑھانے کے لیے مجھے پی ٹی آئی کا حصہ ہونا چاہیے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ان لوگوں میں شفافیت اور سچائی نام کی کوئی شے موجود ہی نہیں تھی۔
اختر اقبال ڈار نے کہاکہ ہم ’کرپشن کی موت ‘ والا نعرہ لے کر آگے چلیں گے اور یہی ہمارا مستقبل کا بھی نعرہ ہو گا۔ کیوں کہ ’کرپشن کی موت‘ اور جزا اور سزا کے عمل کے بغیر یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور ہے، اپنا نعرہ ہے اور وہ اپنے ہی امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ہم تمام آراوز کو پی ٹی آئی این کے امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے۔
کرپشن کی موت، جزا اور سزا کا نظام قائم کریں گے
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے جنت اور دوزخ رکھی ہوئی ہے، اس لیے جزا اور سزا تو اللہ نے رکھی ہے، اسلام میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹ دینے کی سزا ہے، پھر قتل کے بدلے قتل، آنکھ کے بدلے آنکھ اور کان کے بدلے کان کی بات کی گئی ہے۔ ہم اسی فلسفہ اسلام کو لے کر آگے بڑھیں گے اور جزا و سزا کا نظام قائم کریں گے۔
عوام ماضی میں اقتدار میں رہنے والوں کا ووٹ کے ذریعے کڑا احتساب کریں
آج الیکشن کا دور دورہ ہے تمام پارٹیاں اپنا اپنا منشور لے کر عوام کے پاس جا رہی ہیں، کیا وجہ ہے کہ 75 سال ہو گئے پاکستان کی تنزلی ہی ہو رہی ہے۔ ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ یہاں ’روٹی کپڑا مکان‘ والے بھی اقتدار میں آئے ، یہاں ’ووٹ کو عزت دو ‘ والے بھی آئے اور ’ تبدیلی والے بھی آئے‘ اس کے باوجود پاکستان تنزلی کا ہی شکار کیوں ہو رہا ہے۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ان لوگوں کا کڑا احستاب کریں جو اقتدار میں رہتے ہوئے بھی اس ملک کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔
خود بھاگنے کی بجائے عوام کا استحصال کرنے والوں کو ملک سے بھگائیں
انہوں نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ ہر بندہ پاکستان سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، آپ ان لوگوں کو مسترد کر دیں جنہوں نے عوام کا استحصال کیا۔ خود بھاگنے کی بجائے اپنے ووٹ سے ان لوگوں کو ملک سے بھگائیں۔
الیکشن کمیشن ٹکٹوں میں جعل سازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے
ایک سوال کے جواب میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ جنہوں نے جعل سازی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کرے۔ ہم دو ٹوک الفاظ میں اس بات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ہی اصل پی ٹی آئی ہیں، ہم نے کسی کا جھنڈا استعمال نہیں کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملتان، لاہور ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں ٹکٹیں جاری کی ہیں۔ شیخوپورہ سے اقرا، پشاورسے عدیل اعوان، سرگودھا سے عمران قیصر، ملتان سے راؤ یاسر، شیخوپورہ سے سیف اللہ کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، 150 ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں جن کی فہرست آراوز کو بھیج دی گئی ہے۔