اختر اقبال کے ساتھ وہی ہوا جو باقی پریس کانفرنس کرنے والوں کے ساتھ ہوا، رؤف حسن

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کے ساتھ 2 ہفتے قبل معاہدہ ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاہدے پر اختر اقبال ڈار کے دستخط موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے اختر اقبال کے ساتھ تعلقات تھے، اسی کی بنیاد پر ہم نے ان سے بات کی۔ پتا نہیں یہ پریس کانفرنسز کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔

رؤف حسن نے کہاکہ اختر اقبال ڈار نے ہم سے بہت زیادہ سیٹوں کی ڈیمانڈ کی تھی۔ بعد میں ہمارے چیئرمین نے ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کی۔

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق پھر اختر اقبال ڈار نے کہاکہ آپ کا مقصد نیک ہے ہم اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اختر اقبال نے ہم نے 4 سیٹوں کی ڈیمانڈ کی جو شیخوپورہ میں ہیں۔ ان کے ساتھ معاہدہ ہے کہ شیخوپورہ سے ہمارے امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔

رؤف حسن نے کہاکہ اختر اقبال ڈار کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے جو باقی پریس کانفرنس کرنے والوں کے ساتھ ہوا ہے۔

انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت 9 بجے تک بڑھا دیا گیا

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونے کے آخری روز پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پی ٹی آئی نظریاتی کی طرف سے جاری کیے گئے ٹکٹ آراو آفس میں جمع کرائیں۔

تحریک انصاف کی طرف امیدواروں کو یہ ہدایات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں آراوز کو ہدایات دی گئی تھیں کہ کسی ایک پارٹی کا انتخابی نشان دوسری پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔

اب چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں ہمارا ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں