تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آگیا

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان عام انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف نظریاتی نے مل کر انتخابات میں حصہ لینے کا معاہدہ کیا۔ انتخابات میں تاخیری حربوں، پری پول دھاندلی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔

01 by akkashir

معاہدے کے مطابق دونو ں جماعتیں بلے کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم بلے کا نشان دستیاب نہ ہونے کی صورت میں بلے باز کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق پارلیمانی لیڈر بانی چئیرمین عمران خان کے نامزد کردہ ارکان میں سے منتخب کیا جائے گا جبکہ عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد تمام ارکان پر لازم ہوگا۔

معاہدے کےمطابق خواتین اور اقلیتوں کی نشست پر قومی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نظریاتی کو حصہ دیا جائے گا جبکہ سینیٹ انتخابات میں بھی ایک سیٹ کا تحریک انصاف نظریاتی کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے۔

معاہدے میں تحریک انصاف نظریاتی کے 2 قومی اسمبلی اور 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران ہی پی ٹی آئی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اپنے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کردیے ہیں اور یہی ہمارا پلان بی ہے۔

اس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے جنہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کرپٹ ہے جن سے بات نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آراوز کو حکم دیا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسری پارٹی کے ارکان کو نہ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش