ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ جس طرح ہمارے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے، بالکل اسی طرح بیرونی طور پر بھی ہمارے جسم کیلئے مفید ہے۔
زیتون کے تیل کے مندرجہ فوائد درج ذیل ہیں۔
زیتون کا تیل جسم میں موجود اضافی چربی ختم کرے
زیتون کے تیل میں کئی اقسام کے اینٹی آکساڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ فیٹس کی بناوٹ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے۔
اس میں اومیگا 9 فیٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اومیگا 3، اومیگا6فیٹی ایسڈزاور وٹامن EاورKبھی اس میں پائے جاتے ہے۔ زیتون کا تیل قدرتی طور پر کولیسٹرول اور گلوٹین سے پاک ہوتا ہے۔
ان اجزاء کی موجودگی کے باعث اس کے استعمال سے انسان کے جسم میں موجود غیر ضروری چربی اور موٹاپا ختم کیا جا سکتا ہے۔
سوزش میں کمی لائے
زیتون کے تیل میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو سوجن کو ختم کرتے ہیں۔ اس میں موجود اولیو کینتھل جو بروفین کی طرح کام کرتی ہے اور یہ سوجن کو ختم کرنے کے لئے ایک قدرتی دوا ہے۔
دل کی بیماریوں اور دورے سے بچائے
دل کا دورہ دل اور دماغ کے درمیان خون کی گردش میں خلل آنے کے سبب پڑتا ہے جبکہ خون کی روانی تب متاثر ہوتی ہے جب خون کا کوئی قطرہ انسان کی رگ میں جم جائے۔
ترقی یافتہ ممالک میں دل کی بیماریوں کے بعد دل کا دورہ اموات کی دوسری بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ زیتون کے تیل اور ہارٹ اسٹورک کے خطرے کے مابین تعلقات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا ہے۔
ایک سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے تیل کے روزانہ استعمال سے دل کے دورے اور بیماریوں سے بڑی حد تک چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔
کینسر سے بچائے
کینسر دنیا میں انسانی اموات کی بڑی وجہ میں سے ایک ہے۔ بحیرہ روم کے اردگرد بسنے والے لوگوں میں کینسر کی بیماری انتہائی کم ہے جس کی بڑی وجہ وہاں کے باسیوں کا زیتون کے تیل کا استعمال ہے۔
زیتون کے تیل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آریڈیکلز آکسائڈیٹیو نقصان کو کم کرتا ہے ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کینسرپیدا کرنے کی اہم وجہ ہے۔
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید
ذیابیطس کے علاج کے لیے زیتون کا تیل مفید ہے۔ اس سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق متوازن غذا اور زیتون کے تیل کا استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو پچاس فی صد تک کم کردیتا ہے۔
ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لیے اپنی خوراک میں روزآنہ دو بڑے چمچ زیتون کے تیل کے استعمال کریں۔