سرچ انجن گوگل کون سے معاون فیچرز ختم کر رہا ہے؟

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل اسسٹنٹ تمام اینڈرائیڈ فونز میں موجود ہے، گوگل کے اس فیچر کی بہت سی خصوصیات ہیں جو اس وقت صارفین کے استعمال میں ہیں اور بہت سی استعمال میں نہیں ہیں تاہم اب گوگل نے صارفین کے زیر استعمال کئی خصوصیات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ‘ہم گوگل اسسٹنٹ کو مزید مددگار بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم صارفین کے پسندیدہ تجربات کو ترجیح دے رہے ہیں اور بنیادی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جا سکے، جس کا مطلب ہے کہ کم استعمال ہونے والے فیچرز کو ہٹا لیا جائے گا۔

گوگل Google Play Books کو اسسٹنٹ فیچرز سے ہٹا رہا ہے، اس فیچرز کی مدد سے صارفین آڈیو بکس کو اپنی آواز سے چلا اور کنٹرول کر سکتے تھے۔

گوگل اسسٹنٹ سے میڈیا الارم، میوزک الارم، یا ریڈیو الارم سیٹ کرنے کی سہولت بھی واپس لی جارہی ہے۔

کک بک تک رسائی یا کھانا پکانے کا طریقہ اور ترکیبیں، ہدایتی ترکیب کی ویڈیو چلانا، یا مرحلہ وار ترکیبیں دکھانا۔ گوگل اسسٹنٹ سے یہ فیچر بھی ہٹا دیا جائے گا۔

گوگل اسسٹنٹ سے اسمارٹ ڈسپلے اور اسپیکرز کے والیم کے لیے اسٹاپ واچ کا فیچرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کسی ڈیوائس پر کال کرنے یا اپنے Googleفیملی گروپ کو آڈیو پیغام بھیجنا۔ یہ فیچر بھی گوگل اسسٹنٹ سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای میل کے ذریعے ویڈیو یا آڈیو پیغام بھیجنے کا فیچر بھی اب صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔ تاہم گوگل ہینگ آؤٹ سے کال کی جاسکے گی اور ٹیکسٹ پیغامات بھی بھیجے جاسکیں گے۔

اپنی آواز کے ساتھ گوگل کیلنڈر میں ایونٹ کو دوبارہ ترتیب دینا، یہ فیچر بھی گوگل نے گوگل اسسٹنٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم صارفین نیا ایونٹ شیڈول کر سکتے ہیں۔

پیغامات پڑھنے اور بھیجنے، کال کرنے اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے Google Maps پر گوگل اسسٹنٹ ڈرائیونگ موڈ ایپ کا استعمال بھی گوگل نے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم گوگل میپس پر وائس کنٹرول فیچر برقرار رہے گا۔

پہلے سے طے شدہ فیملی بیل شیڈول کرنے کا فیچر بھی اب گوگل اسسٹنٹ میں نہیں ہوگا۔

کام کے دوران مراقبہ، یہ فیچر بھی اب گوگل اسسٹنٹ میں دستیاب نہیں ہوگا۔ تاہم یوٹیوب پر یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

صوتی کنٹرول، یہ فیچر بھی گوگل اسسٹنٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ تاہم Pixel گھڑیوں پر آواز کنٹرول کی کے لیے گوگل اسسٹنٹ کی خدمات جاری رہیں گی۔

اسپیکرز اور اسمارٹ ڈسپلے سے کی گئی کالز کالر ID کے ساتھ ظاہر نہیں ہوں گی جب تک کہ آپ Duo استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

سمارٹ ڈسپلے پر محیط ‘کمیوٹ ٹو ورک’ وقت کا تخمینہ دیکھنا یہ فیچز بھی اینڈرائیڈ صارفین کو اب دستیاب نہیں ہوگا، تاہم سفر کے اوقات اور آواز کے ذریعے ہدایات لینے کا فیچر دستیاب ہوگا۔

آواز کے ذریعے ذاتی سفر کے پروگراموں کی جانچ کرنا، یہ فیچر بھی اب دستیاب نہیں ہوگا، تاہم آپ اب بھی پروازوں کا اسٹیٹس گوگل اسسٹنٹ سے پوچھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp