نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے سیریز میں مزید حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کین ولیمسن بدھ (17 جنوری) کو ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، نیوزی لینڈ کے کوچ گرے اسٹیڈ نے کہا کہ ان کے اسٹار بلے باز ممکنہ طور پر آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں سے بھی باہر رہیں گے۔
مزید پڑھیں
اسٹیڈ نے کہا کہ ٹیسٹ میچز بہت قریب ہیں اور ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ولیمسن ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں۔
نیوزی لینڈ کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ ولیمسن نے 15 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں ان کی ٹیم نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
امکان ہے کہ ٹم سیفرٹ بیٹنگ لائن میں ولیمسن کی جگہ لیں گے جبکہ اسٹیڈ نے اشارہ دیا ہے کہ سیریز کے کسی مرحلے پر ٹم سیفرٹ پہلے ہی ڈیون کونوے کی جگہ وکٹ کیپر کے طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔