چیف جسٹس نے سیاسی فیصلے دینے کی روایت توڑ کر قانونی فیصلہ دیا، بلاول بھٹو

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اب ہمیں انتخابات نزدیک نظر آ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے سیاسی فیصلے دینے کی روایت توڑ کر قانونی فیصلہ کیا۔

قمر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ن لیگ سیاسی مقابلہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو پچ سے آؤٹ رکھ کر کھیلنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے پنجاب کے 60 سے زیادہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کر دیا گیا جس کے پیچھے مسلم لیگ ہے اور یہ سب آر اوز سے کروایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ہم اس کے خلاف الیکشن کمیشن سمیت عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ پرانی سیاست کی جانب ہی نکل پڑی ہے جس کا سب کو معلوم ہے مگر پیپلزپارٹی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ہم وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

مسلم لیگ ن کو صرف پیپلزپارٹی ہی ہرا سکتی ہے

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام تیر کا ساتھ دے کر شیر کا شکار کرائیں گے۔ 21 جنوری کو لاہور میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہونے جا رہا ہے عوام اس میں بھرپور شرکت کریں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد آپشن ہے جو مسلم لیگ ن کو ہرا کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ایسی قوت نہیں جو الیکشن کا التوا چاہتی ہے، سب کو وہی کرنا چاہیے جو قانون کے مطابق ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp