ہمارے ووٹرز کو کنفیوژ کرنے کے لیے عجیب و غریب نشانات دیے جا رہے ہیں، شیر افضل مروت

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے وی نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ کراچی کا دورہ کامیابی سے جاری ہے، ہمارا انتخابی نشان چھین کر عجیب و غریب نشانات دیے جا رہے ہیں تاکہ ووٹرز کو کنفیوژ کرکے جتنا نقصان ہوسکے پہنچایا جاسکے۔

بلے کا نشان نہ ملنے کا بہت نقصان ہوگا

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے ووٹوں کی صورت میں بہت زیادہ نقصان ہو جائے گا، کیوںکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز بلے کے نشان کا ساتھ ذہنی طور پر ہم آہنگ ہیں لیکن تعلیم بڑھ چکی ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ اس نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

عارف علوی کے بیٹے نہیں خرم شیر زمان کو ٹکٹ ملا ہے

صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان کو تو ہم نے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ’مجھے اس بات کا علم نہیں کہ عارف علوی کے بیٹے کو ٹکٹ دیا گیا ہے، وہاں پر تو خرم شیر زمان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔‘

عوام تو ہمیں ووٹ دیں گے اب دیکھنا ہے کہ دھاندلی کیسے کرتے ہیں؟

شیر افضل پر امید ہیں کہ ان کی جماعت کو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ملیں گا، عوام تو ہمیں ووٹ دیں کہ اب دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ کس طرح ووٹ چوری کرتے ہیں۔ ’9 مئی کا ڈھکوسلا بنا کر 6 ماہ سے یہ ووٹ چوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اور ایجنٹس اپنا ووٹ محفوظ کرسکے تو پھر مرکز و صوبوں میں ہماری حکومت بنے گی۔‘

کراچی میں امیدواروں سے مایوسی کیوں؟

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ کراچی امیدواروں کے لیے آئے تھے کیونکہ امیدواروں کی صورت حال سندھ میں بھی وہی ہے درجنوں مقدمات بنائے گئے ہیں، تحریک انصاف کے امیدواروں پر بہت سے امیدواروں کے سنجیدہ سوالات تھے جن کا انہیں بعد میں بتایا گیا لیکن بہت سارے ایسے بھی ہیں جو مقدمات کا بہانہ بنا کر نہیں آئے جس پر انہیں کافی مایوسی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ووٹر کو مشورہ

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورا سندھ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، بس محنت کی ضرورت ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ ضد نہیں ہوتی کہیں پر سوچنا بھی پڑتا ہے، بلے کا نشان اگر نہیں ملا تو اسی نشان پر مہر لگائیں جو پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کو الاٹ کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل