پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد2وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 206 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔
The nerves. THE MIGHT of @iFaheemAshraf.
We stand in awe. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray l #IUvMS pic.twitter.com/M2aulurMP8— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز کے اوپنرز نے اچھا آغاز کیا۔ اس کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری جب محمد رضوان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے بعد روسو15 رنز اسکورکرنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس کے بعد شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی جس کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔ شان مسعود نے 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر شاداب خان اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کومیدان سے باہر بھیجا جبکہ فہیم اشرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہے ۔الیکس ہیلز ایک اور رحمان اللہ گرباز 25 رنز بنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اوپنرز کی ناکامی کے بعد کپتان شاداب خان اورکولن منرو نے انتہائی محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 91 تک پہنچایا اور اس کے بعد کولن منرو کلین بولڈ ہوگئے جبکہ شاداب خان 99 رنز پر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین پارٹنر شپ کامظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 40 اور 44 رنزاسکور کیے۔
ان دونوں کے بعد آنے والے کھلاڑی وکٹ پر جم کرنہ کھیل سکے۔آج کے میچ میں اعظم خان بھی نہ چل سکے اور 3 اسکور بنا کر میدان سے چلتے بنے۔آصف علی 8 اورمبشر خان 5 جبکہ محمد وسیم 16 اسکور بناسکے جس کے بعد فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور 51 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے اور یوں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔